۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تصاویر/ مراسم آغاز سال تحصیلی جدید موسسه عالی فقه و علوم اسلامی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے جہد انٹرنیٹ ویب سائٹ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہد انٹرنیٹ ویب سائٹ ، جو کہ فقہی علوم اور دیگر حوزوی علوم کی ڈیجیٹل سرچ ویب سائٹ ہے ، آئندہ چند مہینوں میں اس ویب سائٹ کا باقاعدہ طور افتتاحی پروگرام منعقد کیا جائے گا، تاکہ تشنہ گان علوم محمد و آل محمد اور محققین کی علمی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حوزہ علمیہ معصومیہ قم میں منعقدہ تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ کی تاریخ میں پہلی بار ، حوزہ کے نصاب کو علوم کے 16 مختلف شعبوں میں مرتب کیا گیا ہے۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں قرآن کی بے حرمتی کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو قرآن مجید کی توہین کرتے ہوئے شرم محسوس کرنی چاہیے،کیونکہ قرآن اورپیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم انسانیت کے کارواں کے پیش رو رہے ہیں اور مسلمان بلکہ تمام انسان ان دو مقدس ستونوں کا مقروض ہیں۔

سربراہ حوزہ علمیہ نے کہا کہ نہج البلاغہ کے خطبہ نمبر  71 میں امیر المؤمنین علی علیہ السلام نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی کچھ خصوصیات بیان کرتے ہوئے فرمایا ہیں کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم علوم کے بند دروازوں کو کھولنے والے ہیں،بہت سارے ایسے علمی اور فکری ابواب تھے جو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی آمد کے ساتھ ہی کھل گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ نبی مکرم اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے بدعتوں کا مقابلہ کیا اور اسلامی تعلیمات و تہذیب کی بنیاد رکھنے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔
 
جامعہ مدرسین کے رکن نے کہا کہ اگر ہم انقلاب اسلامی کے مطابق تہذیب و تمدن سازی کرنا  چاہیں تو ہمیں تہذیبی تعمیر کے میدان میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی ذات کو نمونہ عمل اور مثال قرار دینا ہوگا۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ!حوزہ علمیہ کی تاریخ میں پہلی بار ، حوزہ کے نصاب کو علوم کے 16 مختلف شعبوں میں مرتب کیا گیا ہے۔ 

آخر میں حوزہ علمیہ کے سربراہ نے،حوزہ علمیہ کی نمایاں علمی شخصیات ،خصوصیات اور سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جُہد نامی نئی ویب سائٹ کی متوقع افتتاحی تقریب کا اعلان کیا اور کہا کہ جُہد انٹرنیٹ ویب سائٹ جو کہ فقہی علوم اور دیگر حوزوی علوم کی ڈیجیٹل سرچ ویب سائٹ ہے ، آئندہ چند مہینوں میں اس ویب سائٹ کا باقاعدہ طور افتتاحی پروگرام منعقد کیا جائے گا، تاکہ اس ویب سائٹ کے ذریعے تشنہ گان علوم محمد و آل محمد اور محققین کی علمی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .